ڈیرہ غازی خان میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے حق میں ریلی نکالی گئی جس کی قیادت پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد لطیف پتافی اور طور خان بزدار نے کی۔انصاف سیکریٹریٹ سے کچہری چوک تک نکالی گئی ریلی میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں،قبائلی عمائدین اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔شرکاء نے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے حق میں فلگ شگاف نعرے لگائے۔شرکاء نے پینا فلیکس،بینرز اور پارٹی پرچم اٹھائے ہوئے تھے۔شرکاء کے نعرے لگائے چوروں کا ٹولہ منظور نہیں
تحریک انصاف کے ہر رکن کو اپنی قیادت پر بھرپور اعتماد ہے عوام وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ساتھ تھے، ہیں اور ساتھ رہیں گے۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی وجہ سے نہ صرف ڈیرہ غازی خان بلکہ صوبہ کے پسماندہ علاقوں کی ترقی کےلئے ریکارڈ فنڈز دئیے۔
No comments:
Post a Comment